پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کرائے کا سروے عوامی مقبولیت کا پیمانہ نہیں۔
8 فروری کو سارے جعلی سروے ٹکے میں بھی نہیں بکیں گے،ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ جعلی سروے ووٹروں پر اثر انداز ہونے کے حربے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ کرائے کا سروے عوامی مقبولیت کا پیمانہ نہیں، جعل ساز جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فنکاری میں ماہر ہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 8 فروری کو سارے جعلی سروے ٹکے میں بھی نہیں بکیں گے، عوام جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔