ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

ابرار الحق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما ابرار الحق نے بھی الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

نارووال کے حلقہ این اے 76 سے پی ٹی آئی امیدوار ابرار الحق نے عام انتخابات سے دستبردا ر ہونے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

واضح رہے کہ این اے 76 میں ابرار الحق کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے تھا۔

قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کیا گیا ، اور دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل الیکشن منجمنٹ سسٹم کا ایک اور تجر بہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

فواد چوہدری نے خط میں مزید لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور مراد سعید سمیت دیگر نے الیکشن سے بائیکاٹ کر دیا ہے ۔


متعلقہ خبریں