پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی اگلی سیریز مئی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی، سیریز 4 میچز پر مشتمل ہوگی۔
شیڈول کے مطابق قومی ٹیم نیوزی لینڈ سیریز کے بعد اپنا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب مئی 2024 میں کھیلے گی۔ پہلا میچ لیڈز میں 22 مئی کو، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میں شکست ، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو کارڈف اور سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کی فروری سے مارچ تک کوئی سیریز شیڈول نہیں، اس دوران قومی کھلاڑی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کا نویں ایڈیشن 17 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا۔
پی ایس ایل کے اختتام کے بعد اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان متوقع ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست
خیال رہے کہ شاہینوں اور کیویز کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ نے 1-4 سے اپنے نام کی۔