اسرائیل کا شام میں حملہ، 5 ایرانی فوجی مشیر جاں بحق


دمشق: شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا۔ جس میں ایران کی پاسداران انقلاب انفارمیشن یونٹ کے سربراہ جاں بحق ہو گئے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں ایرانی مشیروں کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 فوجی مشیر جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر لیا

ایران نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے تاہم ایران مناسب وقت اور جگہ پر صہیونی حکومت کی دہشتگردی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں