شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر لیا


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جنگی مشقوں کا جواب دینے کے لیے ہماری افواج زیرآب جوہری ہتھیاروں کے ذریعے جواب دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان جنگی جنون میں مبتلا ہو کر مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ مشقیں سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اسی وجہ سے شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کے نیچے انتہائی اہم ایٹی ہتھیاروں کے نظام “ہائیل فائیو 23” کا تجربہ کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کئی بار بتایا جا چکا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی وقت شروع ہونے والی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ڈیل پر کوئی بات نہیں، سعودی سفیر

دوسری جانب جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے میزائل تجربات اور دھمکیوں پر ’خاموشی توڑنے‘ کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے 2006 میں شمالی کوریا کے پہلے جوہری تجربے کے بعد اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔


متعلقہ خبریں