رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان کو غداری پر مبنی قرار دے دیا

Rana Sanaullah

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ایران سے متعلق بیان کو غداری پر مبنی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان کے جواب میں کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا۔ یہ غدار پاکستان پر 4 سال تک وزیراعظم بن کر مسلط رہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے پاکستان کی خودمختاری کے حق پر کمپرومائز کرنے کا بیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج دنیا کی طاقتور افواج میں شامل، نئی فہرست جاری

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں بلکہ دہشت گردوں کے مارے جانے کا غم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت گردوں کا ترجمان ہی دے سکتا ہے۔ 9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

دوسری جانب قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو آج حافظ آباد میں سب کے پاس روزگار ہوتا، اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ حافظ آباد کا ہر گھر خوشحال ہوتا، میرا مشن پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اور ہم اسے پوراکریں گے۔

حافظ آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ کئی سال بعد حافظ آباد آکر یادیں تازہ ہو گئیں، مجھے حافظ آباد سے بہت پیار ہے، آج حافظ آباد جھوم رہا ہے اور آج حافظ آباد کی عوام کو جھومتا دیکھ کر میں بھی جھوم رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں