زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں بڑی کمی

اسٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان اور ایران دونوں تحمل سے کام لیں، روس

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کےدوران12کروڑ74لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،12جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،زرمبادلہ کےمجموعی ملکی ذخائر13 ارب 14کروڑ51 لاکھ ڈالرکی سطح پرہیں۔

نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم

یاد رہے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کی جانب سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

پاک ایران کشیدگی ، قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس  طلب

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتےاقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی ، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکےبعدپاکستان کومزید1.1ارب ڈالرملیں گے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی تھی ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت خزانہ نے جاری اعلامیے میں تصدیق کی تھی کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں