پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔
نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج رات ڈیووس سے پاکستان پہنچیں گے۔
نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے، جس میں پاک ایران کشیدہ صورت حال کو زیر غور لایا جائے گا۔
پاکستان اور ایران دونوں تحمل سے کام لیں، روس
علاوہ ازیں جمعہ کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت دن دو بجے ہوگا۔
بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کو خوب سراہا۔
آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ کے بعد ” ہیش ٹیگ ”پاکستان کا جوابی وار” اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد ہیش ٹیگ”پاکستان کا جوابی وار”اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پر حملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے