بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ، انتخابی نشان تبدیل کرنا ممکن نہیں ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن election commision

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نشان تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، انتخابی نشان میں تبدیلی لازم ہوتو پیشگی اجازت لیں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، ممبر ای سی پی اور پی ٹی آئی وکیل کے درمیان تلخ کلامی

ای سی پی نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اسلئے ممکن ہے کہ نشان تبدیل نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ای سی  پی کی جانب سے الاٹ کردہ انتخابی نشانات پر اعتراضات اٹھائے تھے۔


متعلقہ خبریں