تیسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان، زمان خان اور وسیم جونیئر اِن

پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کو لگاتار چھٹے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈیونڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب تک نیوزی لینڈ کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

فاسٹ باؤلر عباس آفریدی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹوئنٹی میچ سے باہر

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے عباس آفریدی کی جگہ زمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی

خیال رہے کہ عباس آفریدی کو پیٹ کے درد کی وجہ سے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔ سیریز کے آخری دو میچز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ فاسٹ باؤلر میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں