پیٹرول 8 روپے سستا، نئی قیمت 259 روپے  64 پیسے ہو گئی

پٹرولیم مصنوعات

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی


حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 259 روپے  64 پیسے ہو گئی۔

حکومت سے قسطوں پر موبائل فون حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279روپے 21 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

او سی اے سی اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 11848000 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے۔

ن لیگ پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 12826000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2061000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔

(ن) لیگ کا معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا منصوبہ تیار

دسمبر 2022 میں ملک میں 2387000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2069000 ٹن ریکارڈکی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 2061000 ٹن ہو گئی۔

علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، عواب علوی

علاوہ ازیں آل پاکستان ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں