ن لیگ کے دانیال عزیز کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا

مسلم لیگ ن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو پریشرککر کا انتخابی  نشان الاٹ کردیا۔

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز پریشر ککر کے انتخابی نشان پر انتخابی دنگل میں اتریں گے۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے اختلافات پر ن لیگ نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے دانیال عزیز کوانتخابی نشان الاٹ  کیا  گیا ہے، دانیال عزیز این اے 75 پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقے میں وننگ امیدوار ہوں۔ سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹو نائٹ ود ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ میرے خلاف ن لیگ نے جسے ٹکٹ دیا وہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا۔

الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقے میں وننگ امیدوار ہوں جبکہ میرا حتمی فیصلہ ہے کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے جو جیتنے کے قابل نہیں ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیٹے کو ضلعی کونسل بنانے کے لیے مجھ سے ووٹ مانگے تھے۔ انہوں نے پارٹی کو مجبور کر کے یہ فیصلہ کروایا ہے اور انہوں نے پارٹی کو دھمکی دی کہ میں پارٹی چھوڑ دوں گا لیکن این اے 76 نہیں چھوڑوں گا۔

یہ مہنگائی کا بیانیہ ہی نہیں بنا سکے اور عوام کو نہیں بتا سکے۔ ٹکٹیں تو دے دی گئی ہیں مگر مہنگائی کے بارے میں بتائیں کب کم ہو گی۔

 الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کےبلے بازکے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری

دانیال عزیز مزید کہنا تھا کہ عوام کو بتایا جاتا کہ کیسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مہنگائی کی ذمہ دار تھی جبکہ میری شہباز شریف سے ایک نہیں متعدد میٹنگز ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں