ملک کے مختلف علاقوں میں موٹرویز بند

دھند

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے پشاور کی طرف گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم ون صوابی سے پشاور تک بند کی گئی ہے۔

ایم ٹو موٹروے پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا اور ایم ٹو کو لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔

موٹروے ایم ٹو کو شیخوپورہ سے ہرن مینار تک بند کیا گیا ہے جبکہ ایم 14 کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے داؤد خیل تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایم 14 کو رات گئے کھڑپہ سے کوٹ بیلیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے، بیرسٹر گوہر

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے اور ایم 5 کو روہڑی سے اوچ شریف تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کیا گیا جبکہ ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ سنایا، اکبر ایس بابر

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔


متعلقہ خبریں