فیصلے کا اندازہ تھا، تیاری پوری ہے، بیرسٹر علی ظفر

علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا فیصلہ کیا ہو گا اس لیے ہماری تیاری پوری ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور سپریم کورٹ نے فیصلہ کالعدم کر کے بلا چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے اور آزاد امیدواروں کے لیے ہم نے اسٹریٹجی بنائی ہوئی ہے کیونکہ ہمیں اندازہ تھا کہ کیا فیصلہ ہو گا اس لیے ہماری تیاری پوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فکر کی بات نہیں ہے چند دن میں اب اتنخابات کی تیاری ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی زور و شور سے انتخاب لڑے گی۔ ہم سے نشان لے لیا گیا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو انتخاب لڑنے سے نہیں روکا گیا اور نہ پارٹی کو چھیڑا گیا ہے بلکہ صرف نشان واپس لیا گیا ہے۔ آپ ووٹ دیں گے تو 8 فروری کو دوبارہ حکومت بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں