لاہور، برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے، مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون میں فی کلو 415 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
اس طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہو گیاہے جبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
پیاز، ٹماٹر اور چاول مہنگے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی
انڈوں کی قیمت میں دو روپے مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 398 روپے ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 395 روپے، پرچون قیمت 410 روپے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت 595 تھی۔