نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

نادرا

نادرا نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا نے یہ جدید ترین سہولت متعارف کرائی ہے۔خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان ہوچکی ہے۔

صوابی، فائرنگ سے پی ٹی آئی کےضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق،ڈرائیورزخمی

قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شناختی کارڈ (نائکوپ)،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اب گھر بیٹھے اس ایپ کے ذریعے بنوائی جاسکتی ہے ۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں یا کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کاؤنٹرز پر رابطہ کریں۔


قبل ازیں نادرا  نے کم عمر بچوں کے ب فارم بنوانے کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرایا۔

نادرا ، 2023 میں ایک کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج

بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں۔

دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا،اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔

جعلی شناختی کارڈکے اجراء میں ملوث نادرا کے 4 سابق افسران گرفتار

نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کے لئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے۔

نادرا بزنس وٹس ایپ چینل کا اجراء کر دیا گیا

یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں