صوابی، فائرنگ سے پی ٹی آئی کےضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق،ڈرائیورزخمی

پی ٹی آئی

صوابی میں  فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔

پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

2موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی،واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روزشمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں بھی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جرم ثابت ، نیپال کے سٹار کرکٹر کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے حلقہ پی کے 104کے آزاد امیدوار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

قبل ازیں سابق سینیٹر اور ن لیگی رہنما اسلم بلیدی پربھی  نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ  کی گئی  ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ،تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ اسلم بلیدی سابق سینیٹر، بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے ہیں۔اسلم بلیدی کیچ اور گوادر سے قومی اسمبلی کی نشست 258سے بھی امیدوار ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کے قافلے پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ محسن داوڑ کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، گاڑی بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں