ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

موسم سرد اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے جنوری کے آخری ہفتے میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اچھی بارشوں کی امید ہے، جنوری کے آخری ہفتے میں اور فروری میں بھی بارشیں ہوں گی، الیکشن میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کا جنوری بھی دیکھا جائے تو پہلے جیسا نہیں، سال 2023ء پوری دنیا میں گرم ترین سال تھا، دسمبر 22سال سے خشک گزر رہا ہے، سردی جلدی ختم نہیں ہوگی مزید آگے جائے گی۔


متعلقہ خبریں