لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہو گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنایا ہوا ہے اور انتخابات میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے قانون کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں اور سابقہ حکمران بادشاہتوں کے دوبارہ قیام کے لیے پھر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو
سراج الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دیئے ہیں اور قوم 8 فروری کو اسٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے ووٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ ترازو امن، انصاف اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔