8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو


لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے ہم میدان میں اتر چکے ہیں لیکن کیا این اے 127 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے نظر آرہے ہیں؟ اور مسلم لیگ ن کا این اے 127 پر راج سنا تھا لیکن اب تو وہ بھی نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور میں بھی انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہماری ٹیم دن رات محنت کرے گی اور عوام کی آواز بنیں گے۔ پیپلز پارٹی لاہور میں بھی بڑے جذبے کے ساتھ انتخاب لڑنے کو تیار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے انتخابی مہم میں فیصل میر میری نمائندگی کریں گے اور کیا آپ کو پتہ ہے یہاں سے ن لیگ کا امیدوار کون ہے؟ لیکن ہم پیچھے ہٹنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ لاہور کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں اور ہم ذاتی انا کی سیاست کو دفن کر کے 8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے۔ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے چاہے ن لیگ کچھ بھی کر لے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم بنا تو تنخواہوں میں اضافہ کروں گا اور عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024، پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں میدان مار لےگی، اعزاز سید

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا اور این اے 104 سے راجہ ریاض کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں