سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار سے 2 لاکھ 70 روپے ہوگئی

سریے کی فی ٹن قیمت

ملک میں سیمنٹ کے برعکس تعمیراتی سریے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مقامی سٹیل پروڈیوسرز نے سریے کی فی ٹن قیمت میں 7 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار سے 2 لاکھ 70 روپے ہوگئی، یاد رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی فی ٹن سریے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے ممکنہ عوامل میں سے ایک خام مال کی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

خام مال کی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ اضافی خطرات پیدا کر سکتی ہے، جو پہلے سے بڑھتی ہوئے اسٹیل کی قیمتوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں