الیکشن لڑنے والی 1315 خواتین کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب سے زائد، مریم نوازپہلے نمبر

پنجاب اسمبلی

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)الیکشن 2024 میں حصہ لینے والی 1315 خواتین کے اثاثے کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے، رواں سال انتخابات میں حصہ لینے والی تقریبا 220 خواتین امیدواران کروڑوں روپے کے اثاثوں کی مالکن ہیں۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کوالیکشن کمیشن، ٹیکس حکام، ریٹرننگ افسران اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے موصول ہونیوالی معلومات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف 85 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

مریم نواز کے زیادہ تراثاثے ان کواپنے باپ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملے ہیں، مریم نواز پندرہ سو کنال کی قیمتی زمین کی مالکن ہیں، ان کے پاس 18 لاکھ کی مالیت کا سونا ہے۔

مختلف بینک اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ اثاثوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ظاہر بھی کیے ہیں۔

ریحانہ امتیازڈار کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پاکستان  پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر باون کروڑ کے مجموعی اثاثوں کی ساتھ دوسرے نمبر پرہیں، حنا ربانی کھرکی وراثت میں زمینیں ہیں اور وہ کاروبار بھی کرتی ہیں۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے کئی امیر ترین خواتین امیدواران کے کاغذات نامزدگی کو دیکھا ہے جس سے انکشاف ہوتا ہے کہ تقریبا 157 خواتین امیدواران تو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔

کاغذات نامزدگی سے انکشاف ہوتا ہے کہ چار سو 25 خواتین کو سیاسی پارٹیوں کی نمائندگی حاصل ہے جبکہ لگ بھگ 890 خواتین آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں، مجموعی طور پر 1315 خواتین جنرل اور مخصوص سیٹوں پر میدان میں ہے۔

تحقیق سے مزید انکشاف ہوتا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تقریبا 120 خواتین امیدواران اپنا کاروبار بھی کرتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی یاسمین راشد 50 کروڑ کے مجموعی اثاثوں کیساتھ تیسرے نمبرپر ہیں، یاسمین راشد کے پاس کروڑوں روپے کا سونا، جائیدادیں اور وہ بھی اپنا کاروبارکر رہی ہیں۔

اسی طرح سے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور 43 کروڑ کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ خواتین امیدواروں کی لسٹ میں چوتھے نمبر ہیں۔

تحقیق سےمزید معلوم ہوتا ہے پی پی پی کی بیلم حسنین کے اثاثے 41 کروڑروپے کے اثاثوں کیساتھ امیرخواتین امیدواروں کی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ن لیگ کی نزہت صادق کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 24 کروڑروپے کے اثاثوں کیساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، اسی طرح ن لیگ کی تحمینہ دولتانہ جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 20 کروڑ روپے ہے وہ اس لسٹ میں ساتویں نمبر پرہیں۔

علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

امیرخواتین کی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا ہیں جنکے اثاثوں کی مالیت تقریبا اٹھارہ کروڑ ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیرون ملک بھی پراپرٹی ہے اور یہاں ملک میں میں اپنی جائیدادیں اور کاروبار ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال کے اثاثوں کی مجموعی مالیت11 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، ان کے شوہرکا بلوچستان میں مائنگ کا کاروبار ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی رہنما ڈاکٹر منزہ حسن کے اثاثوں کی مالیت 12 کروڑ روپے ہے اور وہ لاہورمیں مہنگی پراپرٹی کی مالکن ہیں۔ اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی کی عندلیب عباس کے اثاثے نو کروڑروپے کے ہیں۔

ن لیگ کی بیگم عشرت اشرف کے پاس گیارہ کروڑ کے اثاثے ہیں جبکہ وہ شوہر چوہدری جعفر اقبال کے وسیع کاروبارمیں پارٹنربھی ہیں۔ جبکہ ن لیگ کی حنا پرویز بٹ کے پاس سات کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ روپے ہے جبکہ تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر کنول شوذب کے اثاثے چھ کروڑ روپے کے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کی عالیہ کامران کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا 16 کروڑ روپے تھی، اسطرح پی ٹی ائی کی نوشین حامد کے اثاثوں کی مالیت تین کروڑروپے کی ہے، ن لیگ کی آزاد امیدوار عائشہ رجب بلوچ کے اثاثوں کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔

جماعت اسلامی کی عائشہ بی بی کے اثاثے 5 کروڑ روپے کے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی مالیت تین کروڑ روپے دکھائی گئی ہے۔

اسطرح پی پی پی کی مہرین بھٹو کے سات کروڑ کے اثاثے دکھائے گئے ہیں، پی پی پی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے اثاثے چارکروڑ روپے کے ہیں۔

ٹکٹ نہ ملنے پر ممتاز جکھرانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈاکٹرنفیسہ کواپنے والد سائیں قائم علی شاہ سے جائیداد بھی ملی ہے، پی ٹی آئی غزالہ سیفی کے اثاثے نو کروڑ روپے ہیں۔

جی ڈے اے سائرہ بانو کے اثاثوں کی مالیت چھ کروڑروپے ہے، باپ پارٹی کی رہنما روبینہ عرفان کے اثاثوں کی مالیت چھ کروڑ روپے ہے۔

ق لیگ کی عائشہ گلالئی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ روپے ہےجبکہ ن لیگ کی رہنما انوشہ رحمان کے اثاثے 6 کروڑ روپے کے ہیں۔

ن لیگ کی عائشہ غوث پاشا کے اثاثے سات کروڑ روپے کے ہیں، ن لیگ کی مسرت خواجہ کے گیارہ کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ زیب جعفر کے اثاثے اٹھ کروڑ روپے ہیں۔


متعلقہ خبریں