ریحانہ امتیازڈار کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ریحانہ امتیاز ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کو این اے 71 اور پی پی 46 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری ہے، ایپلٹ ٹریبونل میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل الیکشن ایپلٹ بنچ نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔

شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی

درخواست میں اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، 40 مرلہ اراضی جعلسازی سے ہتھیانے کا الزام لگایا گیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

خیال رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی این اے 71 اور پی پی 46 سے منظور کئے، ریحانہ ڈار نے آر او کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

دوسری جانب عثمان ڈار نے لاہور ہائیکورٹ سے واپس جاتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی عمر ڈار بازیاب ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اور میرا بھائی بھی آج بازیاب ہو گیا ہے۔

ٹکٹ نہ ملنے پر ممتاز جکھرانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں سیاست چھوڑ چکا ہوں لیکن میں نے اپنا خاندان نہیں چھوڑا، میں نے اپنی ماں اور بھائی نے چھوڑے۔میں خود الیکشن میں نہیں آ رہا لیکن ووٹ میری ماں کا ہے، میں نے اپنے فیصلے اللہ پر چھوڑ دیے ہیں، میں عدالت اپنی والدہ اور بھائی کیلئے انصاف لینے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں