عمران خان نے شوکت خانم کی زکوۃ اور خیرات کی رقوم کو دوستوں کی ہائوسنگ سوسائٹی پر لگا دیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کی زکوۃ اور خیرات کی رقوم کودوستوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف نے نو مئی کے واقعات کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں لکھا کہ ”لیڈر نے شوکت خانم کی زکوۃ اور خیرات کی رقوم کو لوٹا بیرون ملک دوستوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اور سیاست پہ لگا دیا ۔

دھرنا کمیشن: حکومتی ہدایت پر تحریک لبیک سے مذاکرات کیے، فیض حمیدکا بیان ریکارڈ

انکا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وفادار ورکروں نے 9مئی کو سوچا ہم بھی ہسپتال لوٹیں، انہوں نے فوج کے پنڈی میں امراض قلب کے ہسپتال کو لوٹا ۔

سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہے ورکرکروں کی لیڈر سے بے مثال کمٹمنٹ۔

سابق آرمی چیف نے فیض آباد دھرنے کے شرکا میں رقم تقسیم کرائی، خواجہ آصف

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ناساز ہے جس کے باعث میں آج پیش نہیں ہوسکتا۔

جبکہ ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔فخرسلطان وصال فیض آباد دھرنا کے وقت آر پی او راولپنڈی تھے۔

فیض آباد دھرنا کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

فیض آباد دھرنا کمیشن نے اس وقت کے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا۔دھرنا کمیشن ڈاکٹراخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔

 


متعلقہ خبریں