سابق آرمی چیف نے فیض آباد دھرنے کے شرکا میں رقم تقسیم کرائی، خواجہ آصف


اسلام آباد: سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف نے فیض آباد دھرنے کے شرکا کو رقم تقسیم کرائی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں سابق آرمی چیف نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے شرکا کو انہوں ںے رقم تقسیم کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کا کہنا تھا دھرنے کے شرکا کو واپسی کے لیے رقم دی گئی تھی کیونکہ ان کے پاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے، نگران وزیر اعظم

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رقم تقسیم کرنے کی بات خود مجھے بتائی۔ دھرنے میں تمام معاملات وہی کنٹرول کر رہے تھے، سیاستدان طے نہیں کریں گے تو اسی طرح ہوتا رہے گا جو 75 سال سے ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں