مجھے نہیں لگتا نواز شریف چوتھی بار وزیراعطم بنے گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اہل ہیں یا نہیں یہ تو وکیل بتائیں گے لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ آیا ہے جس کے بعد اب کوئی بھی پانچ سال سےزائد نااہل نہیں ہو گا۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ فیوچر میں سیاسی جماعتون کیلئے بہترین ثابت ہو گا۔ اگر آج نواز شریف خود کو اہل سمجھ رہے ہیں تو کل اگر بانی پی ٹی آئی نااہل ہوتے ہیں تو صرف پانچ سال کیلئے ہونگے۔

چودھری نثار علی خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا  کہ تاریخ سے سب کو سبق سیکھنا چاہیے،ہم نے سبق سیکھا، ہمارا خیال تھا کہ نواز شریف نے تاریخ سے سبق سیکھا ہو گا لیکن وہ بھی آج کل بھول چکے ہیں۔

میرا تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ وہ ایسے وقت میں انہیں بھی چاہیے کہ وہ اس سے سبق سیکھیں۔

عمران خان کا مضمون ان کی اپنی تحریر نہیں ، جیل حکام کا دعویٰ

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت 2008 سے 2013 میں کوئی ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، اور بانی تحریک انصاف کہتے تھے کہ یہ تو مک مکا ہے، اگر آپ اپنے سیاسی مخالف کو جیل نہیں بھیجتے تو آپ سیاست ہی نہیں کر رہےبلکہ مک مکا کے تحت حکومت چلا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو  کا میاں صاحب کی سلیکشن کے حوالے سے سوال پرکہنا تھا کہ ابھی الیکشن نہیں ہوئے ہم امید رکھتے ہیں،مجھے پتہ ہے کہ میاں صاحب کو اس بات کا اندازہ ہے کہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے،اور ہر کسی کا یہ حق ہے کہ وہ یہ یقین رکھے۔ اگرنواز شریف کو  یقین ہوتا تو وہ کمپیئن کر رہے ہوتے۔

انکا چہرہ ہر وقت اترا ہوا ہے، مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ وہ آدمی ہے کہ جو چوتھی بار وزیراعطم بنے گا۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 8 فروری 2024 کو انتخابات ہونگے اور یہ پتھر پر لکیر ہے۔

اس کے بعد میاں صاحب کو یہ بخوبی اندازہ ہو گا کہ الیکشن ہونے ہیں باقی ان کی جماعت کی مرضی ہے کہ وہ کمپیئن کریں یانہیں۔

سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہو گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ، نواز شریف اور جہانگیر ترین سیاست میں اِن

بلاول بھٹو زرداری  کا اتحادی حکومت بنانے کے سوال پر کہنا تھا کہ جہاں تک  نیشنل گورنمنٹ بنانے کے حوالے سے آصف زرداری اور خورشید شاہ درست فرما رہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ اونٹ ہے جس طرف ہم بیٹھیں گے وہاں حکومت بنے گی۔

اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ہی وہ صلاحیت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے ۔


متعلقہ خبریں