آج پھر شدید دھند، موٹرویز بند


اسلام آباد: پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ون کو پشاور سے اسلام آباد تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا جبکہ سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے چکدرہ تک بند کر دیا گیا۔

ہزارہ ایکسپریس وے کو برہان سے شاہ مقصود تک اور ایم 14 کو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تک دھند کی وجہ سے رات گئے بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم ٹو کو راوی ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک بھاری ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی بار نائٹ سفاری زو شروع کر رہے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم فور کو فيصل آباد سے شام کوٹ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

موٹروے ایم فائیو کو ملتان سے ظاہرپیر اور اقبال آباد سے روہڑی تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔


متعلقہ خبریں