ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر مارچ میں پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں ٹائر-1 ریٹیلرز، کارڈ حاصل کرنے والوں، جاری کرنے والوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی گئی ہے۔

محکمہ ٹیکس نے جنوری 2023 میں مزید جامع اور شراکت دار بنانے کے لیے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم کو 31 جنوری 2023 تک معطل کر دیا تھا اس موقع پر ایف بی ار نے کہا تھا کہ اسیکم کے دوبارہ شروع ہونے تک تصدیق شدہ تمام رسیدیں اگلی انعامی قرعہ اندازی میں شامل کی جائیں گی۔

ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم کے 10,000 سے زیادہ لکی ڈرا میں لاکھوں روپے کی رقم جیتنے والوں میں تقسیم کئے تھے

واضح رہے کہ اس کے وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر نے یہ اسیکم شروع کی تھی تاکہ جو بڑے ہوٹلوں اور کاروباری ادارے عوام سے سیل ٹیکس جمع کر لیتے ہیں مگر قومی خزانہ میں جمع نہیں کرواتے تو ان کو پوائنٹ آف سیل مشینز لگا کر پابند کیا جائے کہ وہ کمپیٹوڑز والی رسید نکال کر کسٹمز کو دے تاکہ سیل ٹیکس اکٹھا کیا جا سکے۔

ایف بی ار نے پی ڈی ایم کے دور میں اکتوبر 2022 میں اس اسکیم کو معطل کر دیا تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ایف بی آر نے ایس آر او کے ذریعےtier-1 retailers کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ مشینوں کی سہولت کی تنصیب کو لازمی قرار دیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے پی او ایس مشینیں لگانے میں ناکامی پر درجنوں کاروباری دکانوں کو سیل کیا تھا لیکن بعد میں خوردہ فروشوں کی طرف سے ایف بی آر کی ہدایات پر عمل درآمد کے بعد کاروباری احاطے کو ڈی سیل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں