رواں ہفتے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے رواں ہفتے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے علاقے رواں ہفتے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان میں موسم کے حوالے سے بتایا گیا کہ جمعرات کو بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی حملے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید اور عمران خان ہیں، حنیف عباسی

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند، اسموگ کی لپیٹ میں رہے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام ، گوپس، گلگت میں منفی 6، سری نگر، استور منفی 5 اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں