محفوظ مقام پر ہوں ، قاسم سوری نے گرفتاری کی تردید کردی


پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی خبریں درست نہیں ، میں محفوظ مقام پر ہوں ۔

ہم نیوز کے مطابق قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی نے ریلی کی کال دی ہے،ہم بھرپورشرکت کریں گے۔

امپورٹڈ حکومت جو کر رہی ہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم پر امن ہیں اور پر امن طریقے سے اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

عمران خان اور مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیولیک

قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک انتخابات نہیں ہوتے تحریک جاری رہے گی۔

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔

علی محمد خان کو سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق علی محمد خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

علاوہ ازیں  پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق جی بی ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سہروردی سے خان تک، تاریخ میں کتنے وزرائے اعظم گرفتار ہوئے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی۔ وزیراعلیٰ گلگلت بلتستان کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ گلگلت بلتستان شمس لون، وزیر قانون جی بی سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں