جمعیت علمائے اسلام ف خیبرپختونخوا کے صوبائی سالار محمد اسرار مروت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ نہیں ہوا۔
جے یو آئی کے صوبائی سالار محمد اسرار مروت نےکہا کہ جے یو آئی ف سربراہ مولانا فضل الرحمان فائرنگ کے وقت گھر پر تھے۔ ان کے اسکواڈ کی گاڑیاں پیٹرول بھروانے گئی تھیں، واپسی پہ ہوائی فائرنگ ہوئی ہے۔
افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک،نائیک شہید
قبل ازیں جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔
ترجمان جے آئی یو ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب ڈی آئی خان میں فائرنگ کی گئی، قافلہ فائرنگ کے مقام سے چند منٹ قبل ہی گزرا تھا۔
ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے زخمی کر دیا
آر پی او ناصر محمود دستی کے مطابق ڈی آئی خان یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔