مری آنے والے سیاحوں کیلئے ڈائنامک ویب اپڈیٹ گوگل تیار

Murree

ملک بھر سے مری آنیوالے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری


سٹیشن ہیڈ کوارٹر مری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ڈائنامک ویب اپڈیٹ گوگل تیار کر لی گئی ہے۔

پنجاب: موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا

سیاح اب گھر بیٹھے بہترین سہولیات جن میں مری کے موسم، ٹریفک دباؤ، روڈ کی بندش، سٹاپ ٹو سٹاپ فاصلہ ، ہوٹلوں میں کمروں کی دستیابی اور رینٹ ، مری کے خوبصورت مقام کی تصاویر کشی اور دیگر معلومات با آسانی حاصل کر کے اپنے تفریحی دورہ کو یاد گار بنائیں۔

سیاحوں کی آسانی کیلئے ایپ کے ذریعے مختلف زبانوں میں ٹرانسلیٹ بھی کی جاسکتی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی، سولر پینلز کی قیمتیں گر گئیں

سٹیشن کمانڈر مری بر گیڈیئر ذاکر اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں مری، گلیات کے تمام ایمرجنسی نمبر ز بھی شامل ہیں ۔

کسی قسم کی مشکل یا شکایات کی صور تحال میں آپ براہ  راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی

جناح ہال مری میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پولیس ٹریفک پولیس، ایم پی پولیس ، واپڈا ، ہائی وے ، جنگلات، 1122 مری سمیت دیگر محکموں کے افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ایپ پر ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں