مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

سابق چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی مریم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا کے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ،خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کی بہت شکر گزار ہوں، میرے لیے یہ سب سے بڑا میڈل اور اعزاز کی بات ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھا، 2011میں جماعت کو ضرورت پڑی تو سیاست کا آغاز کیا۔


متعلقہ خبریں