محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری سے شروع ہونگی اور 10جنوری تک جاری رہیں گی۔
خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے پر غور جاری ہے ۔
محکمہ سکولزایجوکیشن نے ایک ہفتے تک اضافے پر غور شروع کردیا ، محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ بیس دن کی رپورٹ مانگ لی۔
سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اگلے ایک سے دو روز میں فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں ۔