دھند اندھا دھند، موٹر وے ایم فور اور فائیو مختلف مقامات پر بند

دھند

لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند  کردی گئی ہے۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند ہے،مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کراچی ، عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا جے یو آئی میں شامل

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرداور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔


متعلقہ خبریں