تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا، انوارالحق کاکڑ

گندم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کو اٹریک کرنے کیلئے بیانیہ بناتی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ہر حکومت پر الزامات لگتے رہے ہیں ، تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کہیں پر انتظامی شکایات آ رہی ہیں تو الیکشن کمیشن اس کو دیکھے ، الیکشن کیلئے جہاں پر ہماری ذمہ داریاں ہوں گی ہم پوری کریں گے ، ہماری ذمہ داریاں ہیں جہاں پر شکایات آئیں گی ان کو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔

جب الیکشن کے دن آئیں گے تو پی ٹی آئی کے امیدوار بھی میدان میں دیکھیں گے ، الیکشن کے دوران پی ٹی آئی امیدوار میدان میں ہوں گے اورووٹرز انہیں سپورٹ بھی کریں گے ۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار

نگران وزیراعظم کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ نہ کرنے دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے ، پنجاب حکومت سے پوچھیں گے کہ انہوں نے کیوں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

کسی سیاسی رہنما کی تصویر نہ چلانے کیلئے نگران حکومت کی کوئی ایسی پالیسی نہیں ، کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے ، اگر کہیں کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا ہے تو اس کی تحقیقات کریں گے۔

نیب نے نوازشریف کیخلاف جعلی کیسز بنائے، شاہدخاقان عباسی

انکا مزید کہنا تھا کہ 9مئی میں ملوث افراد قانون کی سامنا کر رہے ہیں ، اگر کوئی بے قصور ہے تو قانون کا سامنا کرتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہیے ، سمجھتا ہوں 9مئی میں ملوث افراد کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے ۔


متعلقہ خبریں