توشہ خانہ کیس، عمران خان کی سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی pti

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار

ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل تھا۔عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا کی تھی۔

عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ، بیرسٹر گوہر ، علی ظفر

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے نا اہلی ختم کرانے کے لیے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔


متعلقہ خبریں