بالی وڈ اسٹار ارباز خان 24 دسمبر کو شورہ خان سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے


 بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان 24 دسمبر کو دوسری شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور اُن کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے بریک اَپ کی خبروں کے بعد، اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کریں گے۔

کیا سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے ؟

شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہو گی جس میں ارباز خان اور شورہ خان کے قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہنیا شورہ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں ارباز خان اور شورہ خان کی محبت کی کہانی کی شروعات ہوئیں۔

 


متعلقہ خبریں