کیا سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے ؟

کیا سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے ؟

ممبئی: بھارتی اداکار اور بالی وڈ فلموں کے ہیرو سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا ک مطابق سلمان خان اپنے مصروف ترین شیڈول کے باعث اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 کی دسمبر میں شوٹنگ کی وجہ سے مصروف ہوں گے جبکہ کترینہ کیف کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کے چرچے ہیں لیکن سلمان خان اپنی مصروفیت کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے حوالے سے تاحال اداکار سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے سلمان خان اور ان کے اہلخانہ کو سب سے پہلے دعوت نامہ موصول ہو گیا تھا تاہم یہ بھی خبریں زیرگردش ہیں کہ سلمان خان کے خاندان سے کچھ افراد کو تاحال شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ جن میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی بہن الویرا خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہے۔

کترینہ کیف کی شادی کی تقریب 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی جبکہ شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کرا لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں