سابق چیف جسٹس کے گھر دھماکہ، ابتدائی رپورٹ جاری

فائل: فوٹو


لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر ہینڈ گرنیڈ رات 8 بجکر 40 پر پھینکا گیا۔

سابق چیف جسٹس کے گھر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا ہوا تھا اور پولیس کو گلی سے بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہ مل سکا۔

فرانزک، پولیس کرائم یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پہنچا۔ ٹیموں کی جانب سے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کیسے بنی؟ 

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکا ہوا تھا جس میں سابق چیف جسٹس کے اہلخانہ محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔


متعلقہ خبریں