پاکستان میں جعلی فنگرپرنٹس سے دو لاکھ سمیں جاری ہونے کا انکشاف

mobile sims

اسلام آباد(زاہد گشکوری،  ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان میں جعلی فنگرپرنٹس سے دو لاکھ سمیں جاری ہونے کا انکشاف ہوا، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ملک بھر میں جعلی سموں کیخلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی فنگرپرنٹس سے ملک میں دو لاکھ پانچ ہزار سمیں چلائی جارہی ہیں، حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی فنگر پرنٹس سے جاری سمیں ملک میں دہشت گردی، بھتا خوری اور دوسرے جرائم میں استعمال ہورہی ہیں۔

ایف آئی اے کی ایک رپورٹ کیمطابق سائبرکرائم ٹیموں نے 270 چھاپوں میں ایک لاکھ سے زائد جعلی فنگر پرنٹس والی سمیں ضبط کیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ سمیں پچھلے چار سال میں 500 ملزمان سے ضبط کی گئی ہیں، سال 2021 میں 53000 سے زائد جعلی سمیں پکڑی گئی۔

جعلی سموں کے حصول کے لئے سیلیکون انگوٹھوں والی 81ہزار مہریں بھی پکڑی گئیں، غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔

بائیو میٹرک کرنے والی 294 ڈیوائسز بھی پکڑی گئیں، 102 کیسز بھی عدالتوں میں درج کیے گئے اور 201 ملزمان سائبر کرائم ٹیموں نے گرفتار کرلیے ہیں۔


متعلقہ خبریں