عدالتی حکم پر اسد قیصر کیخلاف تھری ایم پی او واپس ، رہائی کا حکم


ڈپٹی کمشنر صوابی نے عدالتی حکم پر سابق اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تھری ایم پی او واپس لے لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسد قیصر کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا

حکم نامے کے مطابق ملزم و امان میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ ملزم اسد قیصر صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، ملزم اداروں کے خلاف مہم اور نعرے بھی نہیں لگائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں لکھا کہ ملزم اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں گے۔ اگر دوسرے کیسز میں مطلوب نہ ہو تو ملزم کو مردان جیل سے رہا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں