اسد قیصر کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا

اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا، سٹی پولیس نے اسد قیصر کو حراست میں لیا۔

سابق سپیکرقومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب خان نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسد قیصر 9 مئی کے واقعات میں تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج ایف آئی آر میں گرفتار تھے۔

پہلے بھی جعلی الیکشن کرائے گئے ، پتہ نہیں پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے ؟ پرویز خٹک

یاد رہے کہ 24 نومبر کو قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتارکیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں