بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد،میدانی علاقوں میں شدید دھند وسموگ کا امکان

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند وسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کسٹم ویلیوز میں بھاری کمی ، آئی فون سستے ہوگئے

محکمہ موسمیات کے مطابق  بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھندوسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،اسکردومنفی 08 ، استور، کالام منفی 06 ،گلگت ، قلات منفی 05 ،گوپس اور سری نگر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں