چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

zaka ashraf

ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک پاکستان کرکٹ میں بھونچال آ گیا


پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد

نامعلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کردیتے ہیں۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔

خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہورہی ہے۔

غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی

مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا وہ ورلڈ کپ کھیل گیا۔

نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں۔

مبینہ آڈیو میں ذکااشرف کہہ رہے ہیں کہ کپتان بابر اعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، ان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کیلئے کہا، تو انہوں نے کہا گھر والوں سے مشورہ کرکے بتاؤں گا، تاہم ہمارے پاس بیک اپ پلان تیار تھا۔

چیف جسٹس کی اہلیہ نے بیرون ملک روانگی سے قبل خود تلاشی کرائی، کوئی استثنیٰ نہیں مانگا، ترجمان سپریم کورٹ

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے اس مبینہ آڈیو لیک پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں