زمینوں کے ریکارڈ اورڈومیسائل کے حصول کیلئے سندھ بھرمیں آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے۔
چترال ، امریکی شہری کی مارخور کے شکار کیلئے ساڑھے 6 کروڑ کی بولی
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔
سندھ کے شہری زمین کے فارم اورکھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے۔
سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل
آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔
آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
شہریوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، مسائل میں کمی آئیگی۔