ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے برطرف کر دیا

rohit sharma

بھارتی پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے برطرف کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ قیادت ہاردک پانڈیا کے سپرد کردی ہے۔  روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے لیگ کے گیارہ ایڈیشنز میں پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ممبئی انڈینز نے 2012 تک ہونے والے پانچ سیزن میں ایک مرتبہ بھی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کیا تھا۔

بابر اعظم پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے

اور اس دوران سچن ٹنڈولکر کے بعد ہربھجن سنگھ اور ہربھجن کے بعد رکی پونٹنگ کو قیادت سونپنے کے باوجود بھی ٹیم ٹائٹل نہ جیت سکی۔

تاہم، 2013 میں پونٹنگ کی جگہ روہت کو کپتانی ملنے کے بعد ممبئی انڈینز لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بھی بن گئی اور چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں، محمد حفیظ

لیکن، 2021 اور 2022 میں ٹیم کی کارکردگی کافی حد تک گرگئی اور وہ دونوں سیزنز کے پلے آف میں جگہ بھی نہیں بنا سکی تھی جبکہ 2023 میں لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے ممبئی انڈینز میں واپسی کے لئے شرط رکھی تھی کہ انہیں ٹیم کی قیادت سونپی جائے اور انتظامیہ کی جانب سے ان کی شرط کو قبول کیا گیا ہے۔ دوسری جانب روہت شرما کپتانی چھن جانے کے بعد بھی ممبئی انڈینز کا حصہ رہیں گے۔


متعلقہ خبریں