توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل ، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر کل سماعت ہو گی

Lahore High Court

توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر کل سماعت ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں