لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

supreme court

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا، عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے۔

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک کر بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا۔

عدالت نے مزید کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آراوز کو خاص طورپرانتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات افسران پہلے سے بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بھٹو صدارتی ریفرنس ، 9 عدالتی معاونین مقرر ، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ، بدلا نہیں جا سکتا ، جسٹس منصور

عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔


متعلقہ خبریں