دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا چھٹا نمبر

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا چھٹا نمبر

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روشنیوں کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا، شہریوں کے لیے سانس لینا محال ہوگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس بتانے والی ویب سائٹ ‘آئی کیو ایئر’ کے مطابق کراچی نے فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کراچی میں صبح کے وقت ایئر کوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

فضائی آلودگی بڑھنے سے شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ دوسری طرف کراچی میں آج سے سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے جس سے کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

پچھلے دنوں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہنے والا شہرِ لاہور فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگیا۔ شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں